ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمبلی کے باہرمظاہرہ کرنے والے یوتھ کانگریس کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر

اسمبلی کے باہرمظاہرہ کرنے والے یوتھ کانگریس کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر

Sun, 26 Aug 2018 01:31:19    S.O. News Service

شملہ 25اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہماچل پردیش کی دارالحکومت شملہ میں اسمبلی کے باہر یوتھ کانگریس کارکنان کے شدید مظاہرے اور پولس والوں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں جمعہ کی رات مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ اوماپتی جمبال نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اس معاملے میں اب تک 20 یوتھ کانگریس لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان لوگوں کے نام پولس کے ذریعہ درج کردہ رپورٹ میں شامل ہیں۔

ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر منیش ٹھاکر کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یوتھ کانگریس لیڈروں امت کوہلی، دیپک کھورانہ،وکاس کالتا،ونود زنٹا، بلدیو، وجے چوہان، کیلاش مہتا،یدوپتی ٹھاکر، بنو مہتا، پردیپ سوریا، نریش، وویک، اجے، انکر، ارجن، وکرم، آکاش، سکرانت اوررپنا کے نام ایف آئی آر میں شامل ہیں۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولس کو طاقت اور پانی کی بوچھاروں کا استعمال کرنا پڑا۔


Share: